ہائوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کیس 16 جون کو سماعت کے لئے مقرر
لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے ہائوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے کے متعلق کیس 16جون کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لئے 16جون کو مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کی ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو نیب ، ایل ڈی اے ، بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کے تحریری جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے ۔عدالت نے ڈی جی نیب ، سیکرٹری بلدیات ،ڈی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کو آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہری عدنان جعفری سمیت دیگرز کی جانب سے 2023ء میں درخواستیں دائر کی گئیں،جس میں پلاٹ سکینڈل کے متاثرین نے متعلقہ محکموں سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔