علاقائی خبریں

خواتین ورکرزکی طرف سے لگائے گئے الزمات جھوٹ کاپلندہ ہیں

گگومنڈی(نامہ نگار)خواتین ورکرزکی طرف سے لگائے گئے الزمات جھوٹ کاپلندہ ہیں۔ستھراپنجاب پروگرام میں کام کرنے والی لائبہ،نازیہ اورعرفانہ نے سپروائزراورورک انچارج پرہراسگی کے الزمات لگائے تھے جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔آسیہ،صوبیہ،ساجدہ،فوزیہ ودیگر ورکرزکی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزستھراپنجاب پروگرام کے تحت نجی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین ورکرزآسیہ پروین،صوبیہ،ساجدہ،فوزیہ،ارشدمسیح،حابل مسیح،عادل مسیح،سجاول مسیح سمیت بیس سے زائدورکرزنے پریس کلب میں صحافیوں کوبتایاکہ گزشتہ روزنجی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین عر فانہ بی بی،نازیہ بی بی اورلائبہ بنامین نے سپروائزرمحمدآصف اورورک انچارج رابیل مسیح پر ہراسگی کے الزمات لگائے تھے جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے آسیہ پروین ودیگرخواتین ورکرزکاکہناتھاکہ الزام لگانے والی تینوں خواتین صفائی کے کام سے انکاری تھیں جب انہیں کام کے سلسلہ میں زوردے کرکہاگیاتوانہوں نے سپروائزراورورک انچارج پرجھوٹے اورمن گھڑت الزمات لگاکران کی شہرت کوخراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے فوزیہ بی بی،ساجدہ بی بی ودیگرخواتین کاکہناتھاکہ سپروائزرمحمدآصف اورورک انچارج رابیل مسیح کاہمارے ساتھ رویہ انتہائی مناسب ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالاسے اپیل کی ہے کہ اس معاملہ کی شفاف تحقیقات کرواتے ہوئے لائبہ بنیامین،نازیہ بی بی اورعرفانہ بی بی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button