علاقائی خبریں

گوجرانوالہ : شہر کی خوبصورتی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

گوجرانوالہ۔( رانا عبدالغفار خاں / آئی این پی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ شہر کی خوبصورتی کیلئے جامع پلاننگ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً اندرون شہر بازاروں اور ملحقہ علاقوں کی خوبصورتی اور کشادگی کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، تمام متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں اپنا فائل ورک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔
کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے اہم چوکوں اور گرین بیلٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سڑکوں چوراہوں پر خوبصورت مانومنٹس کی تصنیب کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی واضح ہدایات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں کو خوبصورت اور کشادہ بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشن کئے جارہے ہیں اورڈویژن کے تمام اضلاع میں شہر کی گلیوں اور محلوں میں صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
دریں اثناء امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ قیام امن کیلئے حکومت مکمل سنجیدہ ہے،ڈویژن بھر میں کسی کو بھی امن میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کسی کا آلہ کار نہ بنیں اور اپنے شہروں کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ، پولیس، علماء کرام اور ممبران اسمبلی کے ساتھ مل کر شہر کے مثالی امن کو قائم رکھے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نویداحمد اور سی پی او رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button