کرائمز
سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار
چنیوٹ /بھوآنہ(توقیر سپرا ) سی سی ڈی سرکل بھوآنہ کی انچارج انسپکٹر اسد عباس اور واجد علی کھچی کی سربراہی میں کاروائی.سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار.ملزم زین العابدین نے ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ 12 بور بندوق سمیت ویڈیو لگائی تھی.سی سی ڈی کے مطابق ملزم زین العابدین کو مخبر کی اطلاع پر پل چک 222 کے قریب سے گرفتار کیا ہے.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے,سی سی ڈی کے انسپکٹر اسد عباس اعوان کے مطابق کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی,خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی.