علاقائی خبریں
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی عرفان ساہی سے اظہار تعزیت
ڈسکہ (عشرت انصاری)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ن لیگی رہنما چوہدری عرفان ساہی ایڈووکیٹ کے والد محترم کے انتقال پراظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وصوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈاکٹر رومان عاشر ، شیخ محمدالطاف سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پی پی 51 ڈسکہ، راناعمران ہیرا سینئر نائب صدر تاجر ونگ ڈسکہ،محمد شفیق منشاء ایڈووکیٹ کے ہمراہ ن لیگی نوجوان رہنما چوہدری عرفان ساہی ایڈووکیٹ، امان اللہ ساہی، احسان اللہ ساہی، سمیع اللہ ساہی اور چاند ساہی کے والد محترم حاجی ثناء اللہ ساہی کی وفات پران کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کی اورمرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔