علاقائی خبریں

اسرائیل. بھارت اور امریکہ کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے لئے خطرہ : ڈاکٹر افتخار امجد

اوکاڑہ (وحیدانصاری)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سابق صدر ڈاکٹر افتخار امجد نے کہا ہے اسرائیل. بھارت اور امریکہ کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکا ہے. ایران پر حملے امریکہ کی شہ پر ہو رہے ہیں. امریکہ اپنی شاطرانہ چالیں چل کر حریف ملکوں کی طاقت کا اندازہ لگا رہا ہے اور دنیا فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر افتخار امجد نے کہا کہ امریکہ وہ چوہدری بنا بیٹھا ہے جو الملک کو تھپکی اور دوسرے کو اپنا اسلحہ فروخت کر کے اپنی ڈوبتی معیشت کو مضبوط کر رہا ہے. سارے فساد کی جڑ امریکہ ہے امت مسلمہ کو امریکہ کی شاطرانہ چالوں کو سمجھنا چاہیے اور متحد ہو کر اسلام دشمنوں کے لئے فولادی چٹان بن جانا چاہئیے امت مسلمہ کو ایران کی بھر پور مدد کرنا چاہیے. اور اسرائیلی فتنے کو ہٹلر کی طرح نیست و نابود کر دینا چاہیے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button