کرائمز

باپ بیٹے کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت کی سزا

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی) ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا باپ بیٹے کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت، ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی دی، ملزمان لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپیہ ہرجانہ بھی ادا کریں گے، فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد جہانگیر اشرف نے سنایا تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے مشہور مقدمہ قتل کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد جہانگیر اشرف نے کی، جج جہانگیر اشرف نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اختر، مجرم محمد عابد کو 02 دفعہ سزائے موت اور 50/50 ہزار روپے جرمانہ اور مجرم امتیاز عرف بلیک بیری کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرمان مقتول کے ورثاء کو 01/01 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کریں گے مجرمان نے سال 2018 میں تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود میں اللہ بخش اور محمد امین کو ناحق قتل کیا تھا وجہ عناد یہ تھی کہ ملزمان کو شک تھا کہ اللہ بخش اور اس کا بیٹا محمد امین محمد صابر کو قتل کروانے میں ملوث ہیں اس رنج کی بنا پر ملزمان نے باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے اس وقوعہ کا مقدمہ 180/18 بجرم 302/34/436/7ATA تھانہ صدر شجاع آباد درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس پر مجرمان کو سزا ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button