کرائمز

عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)ڈویژنل انتظامیہ نے شہر کی سروس لینز، فٹ پاتھ سڑکوں اور گرین بیلٹس پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کی ہنگامی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی ملبہ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور شہری بدنمائی کا سبب بھی بن رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔کمشنر کی ہدایت پر اضلاع میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی جس کے تحت مساجد میں اعلانات، میڈیا کے ذریعے تشہیر اور شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ مہم کے دوران میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں شہر میں سرویلنس کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی مقامات کو سربمہر کیا جائے گا اور شاہراؤں پر پھینکا گیا تعمیراتی ملبہ تحویل میں لے لیا جائے گاکمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا ہے کہ تعمیراتی ملبہ پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button