سہیل چوہدری کا اردل روم پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اردل روم میں پولیس افسران و ملازمین کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی اس موقع پر متعدد افسران و ملازمین کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیااردل روم کے دوران ایک برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد برخاست ہیڈ کانسٹیبل ساجد امیر اور برخاست کانسٹیبلز عدیل احمد، حمزہ حیدر کی اپیلوں کو الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیا جبکہ برخاست کانسٹیبلز محمد احمد اور محمد ثاقب کی ایک سال کی انکریمنٹ سٹاپ کر کے عہدے پر بحال کر دیا ہیڈ کانسٹیبلز سجاد حسین اور ظفر اقبال کی تنزلی عہدہ ان کے اصل عہدے اسسٹ سب انسپکٹر پر ایک سال کی انکریمںٹ سٹاپ کر کے بحال کر دیا۔آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں یکساں احتسابی عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوا ہےمزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ ملتان ریجن کے وہ پولیس افسران و ملازمین جن کی اپیلیں تاحال جمع نہیں ہو سکیں، وہ فوری طور پر اپنی اپیلیں جمع کروائیں تاکہ ان پر بھی بروقت فیصلہ کیا جا سکے۔