سیوریج سسٹم ناکارہ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
ننکانہ صاحب /بچیکی (رانا حاجی عرفان سے )شہر میں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق شہر میں سیوریج سسٹم کی خستہ حالی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مختلف علاقوں میں گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس سے آمد و رفت میں دشواری کے ساتھ ساتھ موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئیں مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ محلہ چاہ جیدہ، بڑاگھر روڈ، اور محلہ اسلام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں گٹر اُبلنے کی شکایات عام ہیں۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں اگر صفائی کے حوالے سے بات کی جائے تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے