علاقائی خبریں

مولانا مختار سیال شہید کو انکی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش

احمد پور سیال /جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے) تاریخ ساز شہداء اسلام کانفرنس مولانا محمدآصف معاویہ سیال، مولانا مسرور نواز و دیگر کا خطاب،
سابق ایم پی ایز خالد محمود سرگانہ، مہر اسلم بھروانہ، سلطان سکندر، سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،
تفصیلات کےمطابق شہید ناموس صحابہ و اہلبیت رضی حضرت مولانا مختار سیال شہید کو انکی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شورکوٹ بکر منڈی میں شہدائے اسلام کانفرنس منعقد کی گئی، جس کی صدارت قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے کی جس میں سابق ایم پی اے مہر اسلم بھروانہ، سابق ایم پی اے سلطان سکندر، سابق ایم پی اے خالد محمود سرگانہ، نے بطور مہمان خصوصی شرکت، ان کے علاوہ سابق ایم۔پی۔اے جھنگ مولانا مسرور نواز جھنگوی، مفتی سعید ارشد الحسینی، مولانا عثمان شاکر، مولانا فاروق حیدری، مولانا عبدالغفور جھنگوی، مولانا محمد رفیق شورکوٹی، معروف شاعر یونس تحسین، عتیق الرحمن ککڑ، محمد عمر شیخ، معروف نعت خواں ذیشان وزیر، و دیگر نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں حاضری پیش کی، کانفرنس میں تحصیل احمدپورسیال سے فوجی رمضان خان بلوچ، شیخ عارف، مہر شفیق اور تحصیل 18ہزاری سے مولانا عرفان حیدری، مولانا سعید، اور تحصیل شورکوٹ سے مولانا عمران معاویہ، مہر حذیفہ سیال اور تحصیل جھنگ سمیت ضلعی بھر سے ہزاروں افراد نے کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء سے قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے بڑے صاحبزادے محمد نے بھی خطاب کیا ان کی دستاربندی بھی کی گئی، ان کے علاوہ قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے مختصر پر جامعہ اور مدلل خطاب فرمایا، دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ ہم راہ حق کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مولانا مختار سیال شہید نے اصحاب محمد و آل محمد کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، مولانا مختار سیال کی شہادت امیرعزیمت کے مشن اصحاب محمد و آل محمد کی عظمت و تقدس کی حفاظت کا وعدہ وفا کر گئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے شہدا کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں اور ہماری بہادر فوج نے بذدل بھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملادیا اور چند منٹوں میں انکو دن میں تارے دیکھاتے ہوئے تاریخی فتح سمیٹی، اس موقع پر خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو صاحبزادہ عزیر سلطان، فوجی محمد رمضان خان بلوچ، مہر رمضان گگڑانہ، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی، طاہر عباس ساون، مہر محمد شفیق وینس، چوہدری حسن جٹ، انیس احمد بھٹی، صحافی محمدعمرفاروق، مولانا مظہر معاویہ، معروف ٹک ٹاکر حمزہ ، قاری اعجاز احمد، چوہدری ارشد، حافظ عبدالستار انصاری، قاسم میو آڑھتی، مولانا صفدر مرالی، ملک حاجی ملازم حسین کھوکھر،محمد اسلم نمبردار، لاڈلا عمر بھٹی، لاڈلا عتیق الرحمن بھٹی سمیت ہزاروں نے شرکت، پروگرام کے اختتام پر لاڈلا گروپ کی جانب سے قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ‘ جناح کیپ ‘ بھی پہنائی گئی، کانفرنس ملک پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی، دوسری جانب بہترین انتظامات اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر عوام کی جانب سے مولانا محمدآصف معاویہ سیال سمیت پوری ٹیم اور تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button