علاقائی خبریں

عید غدیر/ میاں عمران جنجیانہ سیال کی جانب سے پرتکلف عشائیہ

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز)عید غدیر کے موقع پر میاں عمران جنجیانہ سیال کی جانب سے پرتکلف عشائیہ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

عید غدیر کے پرمسرت موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنما میاں عمران جنجیانہ سیال کی جانب سے ایک شایانِ شان اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جسمیں علاقہ کی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی

عشائیے میں میاں عباس رضا جنجیانہ سیال(شورکوٹ)، سید نوشاد حسین بخاری، سید اویس بخاری، مہر عقیل خان سیال، سید توصیف شاہ، سید تابعی شاہ بخاری، میاں بلاول حسین جنجیانہ سیال، چیئرمین نیشنل پریس میاں رمضان جنجیانہ، صدر نیشنل پریس میاں ضیغم عباس عاجز، احسان بھٹی پرنسپل شفاعت گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ضیغم علی جنجیانہ سیال اور میاں لیاقت علی شریک ہوئے
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جسکے بعد عید غدیر کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں امت مسلمہ کے اتحاد، اتفاق اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید نوشاد حسین بخاری نے کہا
عید غدیر صرف ایک مذہبی تہوار نہیں، بلکہ قیادت، امانت اور وفاداری کا پیغام ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس دن کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ میاں عمران جنجیانہ سیال کی میزبانی محبت و خلوص کی بہترین مثال ہے
میاں عباس رضا جنجیانہ سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
میاں عمران جنجیانہ سیال ہمیشہ اتحاد و یگانگت کے علمبردار رہے ہیں۔ عید غدیر کے مقدس موقع پر اس طرح کی تقریبات لوگوں کو قریب لانے، سوچنے اور سمجھنے کا نیا زاویہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ ضیافت محض رسم نہیں بلکہ اخلاص اور وحدت کا عملی نمونہ تھی
پروگرام کا اختتام پر تکلف عشائیے، کیک کاٹنے کی پُر جوش تقریب، دعاؤں اور ایک دوسرے کو عید غدیر کی مبارکباد دینے پر ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button