کرائمز

ریکوری کی بجائے ملزم کو مہمان بنانے کے خلاف ڈی پی او کودرخواست

شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس سے چوری شدہ سامان کو فروخت کرنے اورریکوری کروانے بجائے اسے کئی روز تک تھانہ میں مہمان بنائے رکھا متاثرین نے بی ڈویژن میں تعینات تھانیدار سے ریکوری سے متعلق پوچھا تو تھانیدار حیلے بہانوں سے کام لینے لگا جس پر متاثرہ شخص رانا عظیم عباس نے ڈی پی او شیخوپورہ کو تحریری درخواست بھی دیدی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ 21 جنوری 2024 ء کو اسکی دکان کے تالے توڑ کر وہاں سے جانوراو ردیگر سامان چوری کرلیا گیا جس کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا کچھ روز قبل مقامی محلہ سے تاریں اور دیگر سامان چوری کرتے ہوئے شاہد حسین ولد فقیر حسین نامی شخص کو محلہ داروں چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جس نے انکشاف کیا کہ اس نے رانا عظیم عباس کی دکان کے تالے توڑ کر وہاں سے بکری،بکرا اور دیگر سامان بھی چوری کیا ہے محلہ داروں نے ملزم کو تھانہ بی ڈویژن پولیس کے حوالے کردیا جہاں پر تھانیدار نے ملزم شاہد حسین ولد فقیر حسین سے ریکوری کروانے کی بجائے اس سے مک مکا کرکے اسے تھانہ میں مہمان بنالیا ہے رانا عظیم عباس نے تحریری شکایت میں مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سے ریکوری کروا کے ان کا نقصان پور ا کیا جائے اور لیت ولعل سے کام لینے والے تھانیدار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button