منشیات فروشوں کی شامت ، کریک ڈاون شروع ، متعدد گرفتار
عمرکوٹ (ڈاکٹر ایم لال واگھانی ) ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس عمرکوٹ و ضلعی تھانوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اشیاء برآمد کیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم ماجد ولد ولی داد قوم مری سکنہ مانڈھل، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1000 گرام چرس اور 700 روپے نقدی برآمد ہوئی۔سی آئی اے ٹیم نے مذکورہ ملزم کو تھانہ چھور میں درج مقدمے میں روپوش جوابدار کے طور پر گرفتار کیا۔ملزم محمد ندیم ولد عبدالرشید مارواری بھٹی سکنہ بستان، تعلقہ کنری کو گرفتار کر کے 30 عدد ماوا گٹکا برآمد کیا گیا۔پولیس نے ملزم منڻهار عرف پورھو ولد میاں بخش قوم نوهانی سکنہ دل لگی موری، تعلقہ کنری سے 320 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔
🔹 تھانہ ڈھورو نارو کی کارروائی پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمان فتح علی، انور علی، محمد حسن ولد الله ڈنو نهری سکنہ فضل چوپان، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔