اوکاڑہ خانہ بدوشوّں میں رشتےکا تنازعہ.2 افراد قتل
اوکاڑہ ( وحید انصاری) اوکاڑہ خانہ بدوشوّں میں رشتےکا تنازعہ.2 افراد قتل ہوگئے مقتولین آپس میں سالا اور بہنوئی تھے.ڈی پی او کے نوٹس پر مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے گاؤں چک خان محمد میں خانہ بدوشوں کا ایک قبیلہ جھگیاں لگا کر رہائش پذیر ہے. جن کے 2 افراد شاہد اور فرمائش جو کہ آپس میں سالا اور بہنوئی ہیں. میں کسی مبینہ رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا. وقوعہ کے روز شاہد اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی فرمائش کی جھگی میں آیا اور دستی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا. ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے. جب کہ مقتول کے عزیز و اقارب نے شاہد کو موقع واردات سے بھاگتے قابو کر لیا. اور اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے قاتل کی حالت تشویشناک ہوگئی. اسی اثناء میں واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے واقعہ کی ضروری کاروائی کے بعد شواھد کرنے کےبعد مقتول فرمائش کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لئے اور شاہد کو علاج معالجہ کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں ہسپتال منتقل کر دیا اور مختلف زاویوں سے تفشیش شروع کردی.پولیس نے مقتول فرمائش کی ماں کی درخواست پر شاہد وغیرہ پر قتل کا مقدمہ نمبر723/25 درج کرلیا.جب کہ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج قاتل شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا. پولیس نے شاہد کی موت کے بعد اس کے لواحقین کی جانب سے کراس ورشن درج کر لی ہے.پولیس تھانہ گوگیرہ نے دوہرے قتل کی واردات کی میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر تفشیش کے لئے اعلیٰ اور قابل افسران کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں #