ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا چینی قونصل خانہ کا سکیورٹی دورہ
لاہور (آئی این پی )ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا چینی قونصل خانہ کا سکیورٹی دورہ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ونگ انچارج چائنیز قونصلیٹ ڈی ایس پی عمران حیدر سے بھی ملاقات کی،ونگ انچارج عمران حیدر نے چینی قونصل خانہ کی سکیورٹی بارے آگاہ کیا،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے چائنیز قونصل خانہ کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے فوکل پرسن چائنیز قونصلیٹ اور تعینات لیڈیز فورس کو بریف کیا،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس پی یو کے جوانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا،ایس پی یو کی گارد چائنیز ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دیں،قونصل خانہ کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تمام جوان جیکٹ ہیلمیٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،چینی قونصل خانے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر