کرائمز

ٹی پی لینک کینال کے نشیبی علاقے زیر آب ،نظام زندگی مفلوج

کوٹ ادو(صادق خان )ٹی پی لینک/نشیبی علاقے زیر آب، ٹی پی لینک کینال کے نشیبی علاقے زیر آب ، ٹی پی لینک کینال کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا ، متعدد بستیاں پانی کی لپیٹ میں، بستی گاڈی ،بستی لنگاہ ،بستی گرمانی ، بستی رڈ ،بستی دستی ،بستی نتکانی و دیگر بستیاں پانی کی لپیٹ میں، نظام زندگی مفلوج ، علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ،بچوں کو سکول اور علاقہ مکینوں کو آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ، ایمرجنسی یا مریضوں کو بھی ہسپتال لانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات بھی نہ کیے جاسکے ، علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو ، XEN ایری گیشن کوٹ ادو ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ ، سابق ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا سے فوری نوٹس لینے اور نہر کی بندش کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button