کرائمز
سرگودھا میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لائیو سٹاک کا ڈاکٹر قتل
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سرگودھا میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لائیو سٹاک کا ڈاکٹر قتل اور جیک پھسلنے سے ڈالر تلے دب کر ایک جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ سلطان پور کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے لائیو سٹاک کا 55 سالہ ڈاکٹر غلام عباس شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ جھامرہ پوسٹ کے قریب مرمت کے دوران جیک پھسلنے سے ڈالر تلے دب کر جھنگ کا 26 سالہ ادریس جانبحق اور شیخوپورہ کے دو افراد 26 سالہ نزاکت اور 30 سالہ بابر شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔