کرائمز
ادھار پیسے نہ دینے پر نوجوان پر چھریوں کے وار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا ۔پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے ، واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا ، ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ساندہ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔