علاقائی خبریں

افراد باہم معذور میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ملتان(اظہر تاج قریشی)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے زیر اہتمام ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی کی سربراہی میں افراد باہم معذور میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب رضا ہال ضلع کونسل ملتان میں منعقد ہوئی
تفصیلات کے مطابق
سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا اعجاز احمد نون ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کئے. معذور افراد میں 19 وہیل چیئرز اور 2 آلہ سماعت تقسیم کیے گئے. معذور افراد نے معاون آلات ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا. تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا اعجاز احمد نون نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد اور شاندار اقدام ہے حکومت افراد باہم معذور کی زندگی آسان بنانے کیلئے معاون آلات دے رہی ہے وہیل چیئرز ملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ہمت دی کہ وہ معذور افراد کی بحالی کیلئے کام کررہی ہیں. ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے، ایسے میں معذور افراد کو تنہا نہیں چھوڑا گیا اور معذور افراد کو سہارا دیا گیا ہے. ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے معاون آلات کی فراہمی کا منصوبہ محض ایک فلاحی اقدام نہیں، بلکہ ایک سوچ کی تبدیلی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی یہ سوچ جو معذوری کو کمزوری نہیں، بلکہ طاقت اور اختیار میں بدل رہی ہے حکومت پنجاب کا خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا منصوبہ بھی جاری ہے جس سے ہر تین ماہ بعد دس ہزار سے زائد رقم منتقل کی جاتی ہے جس سے ضروریات زندگی پوری ہونے میں مدد ملتی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دیگر شعبوں میں بھی بہترین انیشٹوز پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف معذور افراد کی بحالی اور خود مختیاری کیلئے کوشاں ہیں سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں عوامی منصوبوں کے کاموں کو بخوبی سر انجام دے رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہم مشکور ہیں کہ معذور افراد کی بحالی کے کام کومزید تیز کر دیا ہے. اس موقع پر صدر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز میڈم زاہدہ حمید قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال سہو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عاقب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مزمل قریشی، پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم یوسف اور پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد نبیل خان بھی موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button