کرائمز

کمالیہ رجانہ روڈ پر بس الٹ گئی، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ رجانہ روڈ پر بس الٹ گئی، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ کمالیہ رجانہ روڈ پر چوہدری پمپ کے قریب ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے قابو کھو بیٹھی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں کو بس سے نکالا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں لیا عینی شاہدین کے مطابق اگر رفتار کم ہوتی تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button