رشتہ داری کا تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو افراد زخمی۔
چوک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رشتہ داری کا تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو افراد زخمی۔ تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے نواحی گاؤں پرہاڑ منڈاشرقی کے اعظم سہو کا اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ رشتہ داری کا تنازعہ تھا ۔ اسی رنجش کی بناء پر گزشتہ روز اسکے رشتہ داروں شہزاد۔ عمران، محمد شہباز، محمد شملہ، محمد جمعہ، محمد شہزاد،محمد اجمل، محمد شبیر نے مبینہ طو ر آتشیں اسلحہ پسٹل، ریپٹر فائرنگ کرکے اعظم اور اسے بھائی فاضل کو شدید زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا۔ جہا ں پر اعظم کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اعظم کے بیٹے مبشر نے پسند کی شادی کورٹ میرج کی تھی اسی رنجش کی بناء پرملزمان نے فائرنگ کرے دولہاکے والد اور چچا کو زخمی کردیا۔ دونوں پارٹیاں آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں