علاقائی خبریں

رائےونڈ :سٹی پریس کلب کی چھٹی سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) سٹی پریس کلب رائیونڈ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کا اہتمام چیئرمین سٹی پریس کلب فہیم اکبر سندھو کی جانب سے کیا گیا ۔ اس پرمسرت موقع پرچیئرمین ٹرانسپورٹ پنجاب چوھدری شہزاد نذیر سندھو ، احمر رشید بھٹی ایم پی اے پی پی 165، ایم این اے افضل کھوکھرکے صاحبزادے احسن افضل کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں تحصیل بھر سے صحافی برادری سمیت رائیونڈ کی معروف تاجر برادری ، سیاسی ، سماجی و سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ، اس موقع پر سٹی پریس کلب کے عہدیداران نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافتی خدمات کے تسلسل اور مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا ۔ پرمسرت تقریب میں شریک مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں سٹی پریس کلب کے تمام اراکین کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹی پریس کلب سے وابستہ تمام ممبران جمہوریت کو مضبوط کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی پرتکلف عشائیہ سے تواضع کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button