لازوال قربانی کی یاد میں مجالس و پرسہ داری کا سلسلہ شروع
ڈسکہ : ( نعیم مقصود) محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی شہر شہر گاوں گاوں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے جانثاران کی دین اسلام کی سربلندی کے لیے لازوال قربانی کی یاد میں مجالس و پرسہ داری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔رمضان ٹاؤن ڈسکہ میں داعی اتحاد امت سید غلام عباس نقوی مرحوم کی رہائش گاہ پر بھی شہداے کربلا کو خراج اشک پیش کرنے کے لیے ماتم داری کا اہتمام کیا گیا ۔زین عباس نقوی کے زیراہتمام ماتم داری میں ڈسکہ شہر اور دیگر علاقوں سےماتمی سنگتوں نے شرکت کی ۔ان میں ماتمی سنگت شاہ امن گلی شہیداں ،ماتمی سنگت نوجوانان علی اکبر مندرانوالہ شامل تھیں ۔ماتم داری سے قبل شاعر آل عبا مدد علی جون نے کربلاکے شہیدوں پر ڈھاے جانے والے مصائب کو اپنے مخصوص اندازمیں بیان کرتے ہے پرسہ داری کی ۔اس موقع پر ماتمیان کی خدمت کے لیے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیاتھا ۔