سرکاری اراضی پر قابص غیر قانونی جھگیوںکے خلاف آپریشن
ڈسکہ(عشرت انصاری)موترہ نہر کے اطراف سرکاری اراضی پر قابص غیر قانونی جھگیوںکے خلاف آپریشن،جھگیوں ختم کر اکے اراضی بحال کرالی،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کی زیر نگرانی تحصیلدار ڈسکہ گلزار احمد نے محکمہ ریونیو کے عملہ کے ہمراہ موترہ نہر کنارے سرکاری اراضی پرقائم غیر قانونی جھگیوں کے خلاف آپریشن کر تے ہو ئے غیر قانونی جھگیوں کو ختم کر اکے تمام سرکاری اراضی کو بحال کر الیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری عثمان غنی نے کہا کہ یہ آپریشن ریاستی زمین کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم کے مطابق پورے پنجاب سمیت ڈسکہ سے بھی غیر قانونی قبضہ ختم کر اکے تمام سرکاری اراضی کو بحال کیا جائے گاکسی سے بھی کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاوزات نہ صرف نہر کی قدرتی خوبصورتی کو متاثر کر رہی تھیں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ نہر کے گرد و نواح میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی ناجائز تعمیرات یا تجاوزات کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی ناجائز سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ شہریوں اور مقامی کمیونٹی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہر کے حسن کی بحالی اور عوامی مفاد کے لیے بروقت قدم اٹھایا۔