کارنہر میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
اوکاڑہ (وحید انصاری )اوکاڑہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ڈیڈ باڈی اور زخمی ہسپتال منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق قصور روڈ پاکستانی پل حجرہ شاہ مقیم میں گزرنے والی نہر میں کار تیز رفتاری کی وجہ سے گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر تمام افراد اور کار نمبریAAH-520 کو نہر سے نکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ 1 شخص نہر میں ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی عادل ولد قاضی بشیر سکنہ حجرہ شاہ مقیم کے نام سے ہوئی۔ جب کہ زخمیوں کی شناخت رقیہ زوجہ عطاء حسین . فوزیہ زوجہ عادل سعد ولد عادل . انس ولد عطاء حسین جہانزیب ولد علی کے ناموں سے ہوئی ہے#