کرائمز
پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ مجرم زخمی حالت میں گرفتار
خوشاب (عزیزالرحمان بوڑانہ سے)پولیس کے نئے شعبہ سی سی ڈی کی تشکیل کے بعد ضلع خوشاب میںمجرمان کی سرکوبی کیلئے شروع کی جانیوالی موثر کاروائیوں کے دوران ایک اور پولیس مقابلے میںریکارڈ یافتہ مجرم زخمی حالت میں قانون کی گرفت میں آگیا،پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ایس ایچ او طارق عرفان اور سب انسپکٹر محمد عمران کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر پنڈدادنخان کے رہائشی ریکارڈ یافتہ مجرم عامر سہیل کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ ہڈالی کے قریب عامر سہیل اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کو اپنے دفاع میں جوابی کاروائی کرنا پڑی اور کراس فائرنگ کے دوران عامر سہیل اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کرزخمی ہو گیا ، اسکے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔