مصطفی آباد اور گردونواح میں میڈیکل سٹورزکی بدمعاشی عروج پر
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)مصطفی آباد اور گردونواح میں میڈیکل سٹورزکی بدمعاشی عروج پر۔من مانی قیمتیں اور غیر مستند عملہ شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا ،اکثر عطائی میڈیکل سٹورز کی آڑ میں شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے گردونواح میں میڈیکل سٹورز مالکان کی بدمعاشی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔من مانی قیمتوں پر ادویات کی فروخت عام ہوچکی ہے ۔اکثرسٹور مالکان کے پاس فارمیسی کی ڈگری تک موجود نہیں ہے اور سٹورز کرائے کے لائنسوں پر چلا جارہے ہیں ۔نوے فیصد سٹورز پر فارماسسٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سفید کوٹ پہنے نظر آتا ہے ۔ان میڈیکل سٹورز کی آڑ میں عطائی ڈاکٹرز کا کاروبار بھی خوبصورت چمک رہا ہے کیونکہ عطائی حضرات میڈیکل سٹور کی آڑ میں شہریوں کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں ۔میڈیکل سٹورز پر جنسی ادویات سرعام لٹکائی ہوئی ہیں جو کہ نوجوانوں کو برائی کی طرف راغب کررہی ہیں ۔میڈیکل سٹورز پر اکثر ادویات بغیر ڈاکٹر کے نسخہ کے سرعام بیچی جا رہی ہیں ۔اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹر اور سی او ہیلتھ قصور کا کردار بھی بہت افسوسناک نظر آتا ہے کہ ان کی ناک کے نیچے سرعام قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندانی جانوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے مگر وہ کسی قسم کا ایکشن لینے سے قاصر ہیں ۔شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیرصحت پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔