کرائمز

گوجرانوالہ :213مجالس اور 192جلوسوں کو سکیورٹی کے انتظامات مکمل

گوجرانوالہ (4جولائی )نویں اور دسویں محرم کوگوجرانوالہ میں 213مجالس اور 192جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل۔ 4ہزار سے زائد پولیس افسران وملازمان جبکہ 15سوسے زائدVolunteersڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم کے احکامات کی روشنی میں شہربھر میں قیام امن اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد۔فلیگ مارچ میں ایس پی سٹی و سول لائن ڈویژن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور رینجرر کے دستوں کی شرکت۔فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہو کر شہر بھر کے مختلف ایریاز میں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا کہ قومی یکجہتی اور امن ہماری پہلی ترجیح ہے، شر پسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو سیکورٹی کا عملی احساس دلانا ہے،عشرہ محرم کے دوران پولیس افسران و جوان ہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سی پی او نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں،جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران ضلعی امن کمیٹی،مصالحتی کمیٹی،محافظ کمیٹی، محلہ کمیٹی، تاجر کمیٹی و دیگر سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور سول ڈیفنس، Rescue 1122، ہیلتھ، ٹیلی فون و ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسنز کے ساتھ نزدیکی روابط رکھیں جائیں اور ان کے ساتھ مل کر مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے اور ان کے خدشات اور شکایات کو دور کیا جائے۔جلوسوں اور مجالس میں سکیورٹی اہلکاروں کو مخصوص سکیورٹی کارڈز فراہم کئے جائیں۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم نے کہا کہ سوشل میڈیاپر فیک نیوز اورافواہیں پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button