کرائمز

خطرناک ڈاکو سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ رجانہ کی حدودِ میں خطرناک ڈاکو سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ٹوبہ ٹیک سنگھ کرائم کنٹرول ڈپیارٹمنٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری واقعہ تھانہ رجانہ کی حدود 512 گ ب موڑ بیس لائن کے مقام پر پیش آیا جہاں CCD ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم معمول کی گشت و ناکہ بندی پر موجود تھی۔ اس دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے اشارے پر CCD ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی فوری جوابی کارروائی میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت غلام قادر ولد نور احمد سکنہ اورنگ آباد ساہیوال کے نام سے ہوئی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ ہلاک ملزم سنگین جرائم، ہاؤس ڈکیتی/راہزنی، دوران ڈکیتی بذریعہ فائر متعدد شہریوں کو زخمی کرنےاور متعددوارداتوں میں ملوث اور مختلف تھانوں کو مطلوب پایا گیا فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش کے لیے CCD ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button