علاقائی خبریں

"یومِ ولادت پر خراجِ تحسین: ملک انس محمود کی عوامی خدمات کا اعتراف”

لاہور / سندر/ مانگا منڈی (آئی این پی ) رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 166 ملک انس محمود کے یومِ پیدائش کے موقع پر افضل ویلفئیر آرگنائزیشن کے آرگنائزرز، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی جانب سے پرخلوص مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر خصوصی طور پر معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جاوید اقبال نے ملک انس محمود کو جنم دن کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عوامی خدمات، خوش اخلاقی، اور فلاحی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ملک انس محمود نہ صرف حلقہ پی پی 166 ایک فعال، باصلاحیت اور درد دل رکھنے والے عوامی نمائندے کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی قیادت میں مانگا منڈی ، سندر اور گردونواح کے علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب، تعلیم، صحت، صاف پانی، کھیلوں کے میدان، برقی روشنیوں اور صفائی ستھرائی جیسے منصوبے شامل ہیں، جن کی بدولت علاقے کی عوامی مشکلات میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملے گی ،مزید یہ کہ مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندگان، کمیونٹی لیڈرز، اور اہلِ علاقہ نے بھی ملک انس محمود کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاامتیاز خدمت کرنے، بالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے، جبکہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات سے ہمکنار کرنے کی کوشش قابلِ ذکر اقدامات ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button