للیانی میں بھی عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے مجلس کا انعقاد
مصطفے آباد /للیانی (نامہ نگار)پورے ملک کی طرح مصطفی آبادللیانی میں بھی عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے مجلس کا انعقاد کیا گیا, امام حسین اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا مجلس میں بات کرتے ہوئے محمد اسلم سندھی کا کہنا تھا کہ امام حسین صرف کسی ایک فرقے یا مسلک کے امام نہیں بلکہ وہ تو پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ امام حسین نے اپنے خون سے دین کی وہ شمع جلائی ہے کہ جس کی روشنی قیامت تک کائنات کو منور کرتی رہے گی امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کسی ایک فرقے یا مسلک کے امام نہیں ہیں بلکہ وہ نواسہ رسول اور نوجوان جنت کے جوانوں کے سردار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امام حسین کا ماتم نہیں کرتے ہم تو ان ظالموں کا ماتم کرتے ہیں جنہوں نے نواسہ رسول اور ان کے خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے, امام حسین کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا