علاقائی خبریں

اہل بیت اور شہداء کربلا کیلئے جان بھی حاضرہے:بلو بٹ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس کے شرکاء کیلئے ملک شیک ‘مشروبات اور سادے پانی سے تواضع کی گئی ۔معروف سماجی’ کارکن بلو بٹ کالج روڈ والے کی جانب سے آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خصوصی اہتمام کیساتھ لنگر کا اہتمام کیا گیا اور بلو پہلوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عزادارانِ حسین کو اپنی محبت کیساتھ لنگر پیش کرتے ہیں ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کو راضی رکھنے اور آل محمد کو راضی رکھنے کے لیے دل کو سکون ملتا ہے اس طرح ہر سال ہم اپنے دوست احباب کیساتھ اپنی بیٹوں کیساتھ مل کر یہاں ساتویں اور دسویں محرم الحرام کو اہتمام کرتے ہیں اور عزاداران بھی بہت عقیدت و محبت سے میں مشروبات نوش کرتے ہیں۔گلستان معرفت کالج روڈ پرجگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا،زائرین پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں سے مستفید ہوتے رہے ۔مہتمم سبیل بلوبٹ کا کہنا ہے کہ سبیلیں تو کچھ نہیں اہل بیت اور شہداء کربلا کیلئے جان بھی حاضرہے، سبیلوں کا سلسلہ ازل سے ہے اور ابد تک ایسے ہی جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button