گالی نکالنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے نوجوان کو فائرماردیے۔
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)گالی نکالنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے نوجوان کو فائرماردیے۔غریب موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا،لواحقین کا انصاف کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں تھہ دیال سنگھ کا رہائشی مقصود نے بتایا کہ وہ اہنے دوست کے ساتھ جوتے خریدنے کیلیے بازار جارہاتھا کہ دو اوباش شہباز اور مختار شراب کے نشے میں راہ گیروں کو گالیاں دے رہے تھے جب ہم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ہم کو بھی گالیاں دینی شروع کردیں ۔جس پرہم نےشہباز اور مختار کو گالی نکالنے سے منع کیا تو مختار نے فائرنگ کردی جس سے مقصود کو فائر ماردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر گیا ۔علاقہ مکینوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔فائر لگنے کی وجہ سے مقصود موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔مقصود کے لواحقین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ہمارے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔