صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی سمیہ عطا شہانی سے ملاقات
احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی ایم پی اے لیہ محترمہ سمیہ عطا شہانی سے ملاقات، ایم پی اے شپ بحال ہونے پر مبارکباد پیش کی،
تفصیلات کےمطابق صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب علماء و مشائخ ونگ، امیدوار برائے ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 110، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی ایم پی اے لیہ محترمہ سمیہ عطا شہانی سے ملاقات کی، مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے محترمہ سمیہ عطا شہانی کی ایم پی اے شپ بحال ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، محترمہ سمیہ عطا شہانی کی جانب سے مولانا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن باالخصوص وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے اپنے ورکرز کو بھرپور سپورٹ کیا، صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال، اور محترمہ سمیہ عطا شہانی کی جانب سے مشترکہ بیان میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو محرم الحرام میں بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، عشرہ محرم الحرام پر امن گزرا جس پر انکو خراج تحسین پیش کی،