کرائمز

ڈسکہ کے مشہور و معروف چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ کے مشہور و معروف چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ ،راستے سڑک گئے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے ،مین بازار اور توصیف مارکیٹ کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈقائم کر لیئے ہیں مین بازار کے سامنے یہ رکشہ ڈرائیور تین چار قطاروں میں رکشے کھڑے کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل اور دیگر گاڑیوں والوں کو گذرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان رکشہ ڈرائیوروں کو راستہ دینے اور رکشہ سائیڈ پر کرنے کا کہو تو یہ رکشہ ڈرائیور بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور اکثر رکشہ ڈرائیوروں کی نوک جھونک معمولی توتکرار ہو تی رہتی ہے،، رکشہ ڈرائیوروں کو ان کی شکایات ٹریفک پولیس کو کرنے کا کہو تو وہ دیدہ دلیری سے کہتے ہیں جو کرنا ہے کر لو، مین بازار ڈسکہ کے دکانداروں اور شہریوں نے ڈی سی سیالکوٹ صباء اصغر ،ڈی پی او سیالکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ خالد محمود،ایس ایچ او سٹی عامر علی سندھو اور ٹریفک افسران سے مطالبہ کیا کہ مین بازار اور توصیف مارکیٹ کے سامنے اس غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کو ختم کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں بھاری جرمانے کیئے جائیں اور رکشہ کو قبضہ میں لے کر انہیں حوالات میں بند کیا جائے تا کہ تاجر برادری ،گاہک اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button