نئی تعمیر ہونے والی سڑک میں بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں
بچیکی (بیورو رپورٹ)لاہور جڑانوالہ روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک میں بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں تفصیلات کے مطابق لاہور جڑانوالہ روڈ، جو کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی تھی، حالیہ بارش کے بعد ناقص میٹریل اور غیر معیاری تعمیراتی کام کی قلعی کھل گئی۔ متعدد مقامات پر سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں اور کئی حصے بیٹھ گئے مقامی شہریوں اور مسافروں نے سڑک کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مالیت سے بننے والی سڑک کا چند ماہ میں ہی خراب ہو جانا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن اور اعلیٰ عدلیہ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قومی خزانے کا ضیاع روکا جا سکے