کرائمز

کٹوتی کرنے والے ریٹیلر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ڈیوائسز بند،

چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپیشل برانچ کی نشان دہی پر، بے نظیر انکم سپورٹ امداد رقوم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ڈیوائسز بند، تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے دو ریٹلرز مصطفی موبائل شاپ رنگپور روڈ، اور ملک موبائل شاپ رنگپور روڈ بے نظیر انکم سپورٹ BISP کی رقوم تقسیم کے دوران خواتین سے فی کس ایک ہزارروپے کٹوتی کررہے تھے۔ سپیشل برانچ آفیسر محمد کاشف نے اسکی اطلاع پر اعلیٰ افسران کو بھجوائی اطلاع پر بی آئی ایس پی مانیٹرنگ آفیسر کمپلائنس رانا عبدالصمد نے چھاپہ مارا اور دونوں موبائل شاپ مالکان کو خواتین سے ایک ہزار فی کس کٹوتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور انکی ڈیوائسز کو بند کرکے قبضہ میں لے لیا اور انکے خلاف پولیس کارروائی کا آغاز کردیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button