علاقائی خبریں

سالانہ ذولجناح جلوس سید اصغر شاہ کے ڈیرہ سے برآمد

سرگودھا(بیورورپورٹ)دس محرم الحرام کے موقع پر اجنالہ لوک میں سالانہ ذولجناح جلوس سید اصغر شاہ کے ڈیرہ سے برآمد کیا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر زنچیر زنی بھی کی گئی اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔جلوس کے پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کی گئی اور سبیل بھی لگائی گئی۔مجالس میں ذاکرین نے رسول کے نواسہ کے فضائل بیان کیے اور ان کی بہادری اور دین کے لیے خدمات کو سراہا۔مرکزی جلوس سید اظہرشاہ مختارحسین شاہ اصغرعباس شاہ امداد حسین شاہ سید ثقلین شاہ زاہد شاہ آصف شاہ معظم شاہ مجاہد شاہ اقرار شاہ گلزار حسین شاہ سبطین شاہ عامر شاہ اکبر شاہ امتیاز شاہ کی نگرانی میں نکالا گیا جو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button