عوامی مفادات کیلئے ہر سطح پر آواز حق بلند کرتا رہوں گا :ملک شفیق گوگا
رائےونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) نوجوان مسلم لیگی رہنماء و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 165 ملک محمد شفیق گوگا نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں ، چینی دوسو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔ اب ایسا نہیں چلے گا ۔ حکومتی مشینری کو پنجاب حکومت کی ھدایات کے مطابق فعال ہونا ہوگا ۔ حکومتی اورعوامی مفادات کے پیش نظر قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے سرکاری اداروں اور ان اداروں میں عوام کی خدمت پر مامور پرائس کنٹرول محسٹریٹس صاحبان کو چیک اینڈ بیلنس تو رکھنا پڑے گا ۔ ورنہ ہم ہر سطح پر عوامی حقوق کی دستیابی کیلئے آواز حق بلند کرتے رہیں گے ۔ کیونکہ ہم عقل سے عاری یوتھئیے نہیں ہیں ۔ جو اپنی حکومت اورحکمرانوں کو عرشی مخلوق سمجھتے ہوئے ان کی غلط پالیسیوں کو شاندار کہتے رہیں گے ۔ قیمتیں چیک کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صاحبان اگر اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری سے ادا کریں تو ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران سے بھوک افلاس کی ستائی ہوئی اس قوم کی جان چھوٹ سکتی ہے ۔ ڈیپارٹمنٹل سٹور سے لے کر گلی ، محلوں میں موجود چھوٹے دکاندار اشیائے ضروریہ کے منہ مانگے دام وصول کرکے مہنگائی کا شکار عام عوام کو لوٹنے میں مسلسل مصروف عمل ہیں ۔