کرائمز

دھاری بھٹیاں میں محنت کش کی بیوی تین بچوں سمیت لاپتہ

بچیکی (نامہ نگار )بچیکی کے نواحی گاؤں دھاری بھٹیاں میں محنت کش کی بیوی تین بچوں سمیت لاپتہ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بڑاگھر کے علاقے دھاری بھٹیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں محنت کش تنویر اقبال کی بیوی تین بچوں سمیت لاپتہ ہوگئی۔ لاپتہ ہونے والوں میں تنویر اقبال کی اہلیہ شہناز بی بی، آٹھ سالہ بیٹا زین، گیارہ سالہ بیٹی علیزہ اور پندرہ سالہ بیٹی علیشہ شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے محنت کش تنویر اقبال کی مدعیت میں لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ بڑاگھر میں درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور واقعہ کی مکمل چھان بین کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button