تھانہ بڑاگھر کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، پانچ افراد لٹ گئے
بچیکی (بیورو رپورٹ) تھانہ بڑاگھر کی حدود میں ڈاکو راج برقرار، ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر پانچ افراد کو لوٹ لیا گیا ڈکیتی کی پہلی واردات ہربھان گاؤں کے رہائشی رحمت علی سے موٹر سائیکل موبائل فون اسی ہزار روپے نقدی جبکہ دوسری واردات مینے کا موڑ پر رکشہ سوار پانچ افراد کے ساتھ ہوئی جن میں محمد بوٹا ، ریاض ، نصیر اور شاہد سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے نامعلوم ڈاکوؤں نے دونوں وارداتوں میں قیمتی موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور متعدد موبائل فون چھین لیے۔ متاثرین کے مطابق وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں پولیس تھانہ بڑاگھر نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔