کرائمز
لاہور ، سول سیکرٹریٹ میں درخت گرنے سے تین گاڑیاں تباہ
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران سول سیکرٹریٹ میں درخت گاڑیوں کے اوپر گر گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی بارش نے جہاں شہر کا موسم خوشگوار کر دیا وہیں سول سیکرٹریٹ میں درخت گرنے سے تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں، پولیس موبائل اور 2پرائیویٹ گاڑیاں تباہ ہوئیں۔