منورحسین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازاگیا
گوجرانوالہ ۔9.جولائی (. رانا عبدالغفار ) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے محکمہ تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر منورحسین کو انکی بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔
یہ اعزاز ایک پروقار تقریب کے دوران دیا گیا جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب ڈاکٹر ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل، اور انچارج بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میڈم قرۃ العین بھی موجود تھیں۔
کمشنر گوجرانوالہ نے منور حسین کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران عوامی آگاہی اور حکومتی پیغام کی مؤثر ترسیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منور حسین آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔