سی سی ڈی خانیوال کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ / 02 خطرناک ڈاکو زخمی
خانیوال( محمد ثاقب)چک 94پل پر سی سی ڈی خانیوال کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ / 02 خطرناک ڈاکو زخمی۔سی سی ڈی ٹیم بسلسلہ گشت وپڑتال اور ناکہ بندی اڈا مہر شاہ موجود تھی کہ بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ چک 94پل پر 3 مسلح اشخاص ڈکیتی کررہے ہیں جیسے ہی سی سی ڈی ٹیم چک 94پل پہنچی تو ڈاکووں نے سی سی ڈی پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔سی سی ڈی پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد دوران سرچ آپریشن 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ جب کہ 01کس ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ڈاکووں کے قریب پڑے ہوئے 02 پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔دریافت کرنے پر زخمی ڈاکووں نے اپنا نام وپتہ (i) ظفر اقبال ولد اللہ رکھا قوم چڑویا سکنہ 170/WB ٹبہ سلطان پور وہاڑی (ii) محمد اسماعیل ولد اللہ دتہ قوم کلیار سکنہ پیر کالونی ملتان بتلایا جن کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جو کہ ہر دو ملزمان ڈکیتی ، سرقہ بالجبر اور سرقہ وہیکلز و دیگر سنگین وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پائے گئے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ سی سی ڈی کی اولین ذمہ داری ہے۔