پتوکی۔تحصیل انتظامیہ کی نا اہلی سے گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی
* پتوکی (شبیر احمد شاہین)پتوکی۔تحصیل انتظامیہ کی نا اہلی سے گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی۔ پتوکی سرائے مغل پھولنگر حبیب آباد اور گردو نواح میں دوکانداروں نے اے سی پتوکی کی روزانہ جاری ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا۔غریب محنت کش کی قسمت سے گوشت،سبزیاں اور دالیں ناپید ہو گئیں۔اے سی پتوکی سے سرائے مغل کے بے لگام دوکانداروں کا نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی نا اہلی سے گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی ہے۔پتوکی سرائے مغل ہلہ شیخم حبیب آباد پھولنگر جمبر اور گردو نواح میں دوکانداروں نے اے سی پتوکی کی روزانہ جاری کردہ ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیاہے اور سبزیوں،دالوں،گوشت اور ضروریات زندگی کی من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں اورروزانہ جاری لسٹ سے کئی گنا زیادہ قیمتیں وصول کرکے غریبوں کی کھال اتارتے ہیں مگر انتظامیہ نے پتوکی پھولنگر سرائے مغل ہلہ شیخم حبیب آباد گردونواح کے دوکانداروں سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔۔حکومت پنجاب کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ رہ گئے۔ہر جگہ سبزیوں،ضروریات زندگی کے منہ مانگے دام وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔دوسری طرف بلدیاتی اداروں کے ملازمینریٹ لسٹ کی آڑ لیکر رشوت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور غریب اور لاوارث دکانداروں کو دھمکیاں دیکر شام کو ہزاروں کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں جبکہ با اثر دوکاندار اور بلدیاتی ملازمین کی مٹھی گرم کرنے والے دوکاندار منہ مانگے دام وصول کر کے اور مصنوعی مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس کام میں اے سی پتوکی کی پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے۔وہ سرائے مغلمیں کبھی آتے ہی نہیں اور اگر آتے ہیں تو ناجائز تجاوزات کے نام پر کاروائی کرکے چلے جاتے ہیں۔کبھی قیمتوں کو چیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔عوامی سماجی رہنماوں زین العابدین اور اہلیان علاقہ کی جانب سے گرانفروشی کرنے والوں اور رشوت خور ملازمین کے خلاف اعلی حکام سے کو فوری کاروائی کی اپیل کردی گئی۔