ماموں کانجن :گراں فروشی پردوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد
ماموں کانجن(زاہد مانگٹ ) ماموں کانجن ،میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے MORعثمان افضل کی گراں فروشوں اور ریٹ لسٹیں آویزان نہ کرنے والے دوکانداروں کےخلاف کاروائیاں ،دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کر دئیے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے احکامات پر ایم،او،آر محمد عثمان نے اپنے عملہ کے ہمراہ گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا فروٹ ،سبزی اور کریانہ سٹوروں کو چیک کیا گیا ریٹ زائد وصول کرنے والے دوکانداروں اور ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے والے افراد کو بھاری جرمانے عائد کردئیے گئےدوکانداروں کو ریٹ لسٹیں واضع طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی متعدد تندور مالکان کو روٹی کم وزن فروخت کرنے پر بھی جرمانے کئے گئے آئندہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی