کرائمز

ملزم سے1080گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج،ملزم گرفتار

چوک سرور شہید ( مرزا شہزاد بیگ ) ڈی پی او ڈاکٹرمحمدرضوان خان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوے زیر نگرانی DSP/SDPO عبدالشکور قیصرانی سرکل سرور شہید SHO محمد شاہد شاہ اور سب انسپکٹر ذکاءاللہ خان کا ناجائز منشیات رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون،کاروائی کے دوران ملزم ندیم عباس ولدامین قوم جٹ سہو سکنہ چکنمبر 568/TDA سرور شہیدسے1080گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج،ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان خان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ سٹی سرور شہید کےSHO محمد شاہد شاہ اور سب انسپیکٹر ذکاءاللہ خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔اپنی ٹیم کے ہمراہ نا جائز چرس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ملزم ندیم عباس سے 1080 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتےہوئے ملزم کو پابند سلاسل بند کر دیا گیا۔اس موقع پر SHO محمد شاہد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوکی ہدایت پر ناجائز منشیات رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہوسکےمنشیات رکھنےوالے معاشرے میں غلیض چیز کی علامت بنے ہوئے ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button