نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا معاملہ مرکزی ملزمان گرفتار
مکوآنہ (نامہ نگار)فیصل آباد تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا معاملہ۔ 2 گھنٹوں کے دوران نوجوان کے اغواء اور قتل کی واردات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سرگودھا روڈ محمد وقار عظیم اورنئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر معظم گجر نے چارج سنبھالتے ہی 2 گھنٹوں کے دوران نوجوان کے اغواء اور قتل کی واردات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ایک حجام اور دوسرا اسکا ساتھی شامل ہے ملزمان نے مقتول کو اکبر چوک لیجا کر شوارما کھلایا جس کے بعد اسکو حجام نے گھر لا کر مقتول سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس کے انکار ایک ملزم نے مقتول کے بازو پکڑے اور حجام نے اسکے سر پر قینچی کے وار کرکے اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد ملزمان نے مقتول کی نعش کو رسیوں سے باندھ کر بیڈ شیٹ میں لپیٹا اور منیاں والا کے علاقہ میں پھینک کر خون آلود کمبل کو نہر میں پھینک دیا پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر دیا ملزمان کو ٹریس کرنے میں ایس ایچ او منصور آباد سب انسپکٹر معظم گجر اور انکی ٹیم کے ساتھ ایک سیاسی شخصیت نے اہم کردار ادا کیا