کرائمز

پتوکی: بھل صفائی / گند کناروں پر پھینک کر فرار

پتوکی (شبیر احمد شاہین )سرائے مغل محکمہ انہار بلوکی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مہم کی دھجیاں اڑا دیں بھل صفائی کے دوران نہر سے گند نکال کر سڑک پر پھینکنا شروع کر دیا نواحی علاقہ ججہ کلاں نہر سے محکمہ انہار نے صفائی کے دوران نہر سے گند نکال کر سڑک پر پھینکنا شروع کر دیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ انہار پر الزام لگایا کہ انھوں نے ھم سے پیسے اکٹھے کیے ہیں کہ گند اٹھا دیں گے مگر اس کے باوجود گند سڑک اور بازاروں تک پھیل چکا ہے محکمہ انہار بلوکی گند نکال کر سڑک پر پھینک رہے ہیں جس سے ہمارا گزرنا محال ہوگیا ہے دوسری جانب ایس ڈی او نہر نے بتایا کہ ھم کسانوں کے ساتھ مل کر صفائی کروا رہے ہیں اور ھم گند اٹھیں گے شہریوں نے ہیڈ بلوکی اور ورکرز پر الزام لگایا کہ انھوں نے صفائی ستھرائی کے نام سے مبینہ طور پر پیسے اکٹھے کیے ہیں محکمہ انہار بلوکی کے لوگوں نے رکشہ ڈرائیور دکانداروں سے پیسے اکٹھے کیے کرین سے گند نکال کر ججہ کلاں کے ارد گرد پھینک کر گاؤں کے ماحول کو خراب کیا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ انہار بلوکی کے زمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button